پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لیاقت پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

رحیم یار خان، یورپ ٹوڈے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل لیاقت پور کے علاقے ظاہر پیر بند کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے منچن بند پر ریسکیو کشتیوں کے ذریعے لائے گئے متاثرہ خاندانوں کا خود استقبال کیا اور ان کی مشکلات سنی۔

اس موقع پر ضلع رحیم یار خان کی انتظامیہ کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل لیاقت پور کے علاقوں نور والا، گل محمد لنگاہ، ڈیرہ فریدی اور چوہان سمیت 35 دیہی بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی بروقت بحالی، ریلیف اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پاکستان Previous post پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار