
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شہریوں کو دعوت: 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت کا جشن منائیں
Read Time:32 Second
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 فروری کو لبرٹی چوک پہنچ کر بسنت کے تہوار میں شرکت کریں۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت کے رنگ اور خوشیوں کا جشن منائیں۔
مریم نواز نے بسنت کے موقع پر گانا ’گڈی لاہور دی اڈی‘ بھی شیئر کیا، جو تہوار کی خوشیوں کو مزید بڑھانے کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے اور شہر بھر میں اس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔