
پنجاب حکومت کا پانی و نکاسی آب کے منصوبوں کے لیے 204 ارب روپے مختص، ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کا فیصلہ
Read Time:43 Second
لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کے ذریعے انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بجٹ میں 204 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت خرچ کیے جائیں گے، جس کا مقصد صوبے بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
اس پروگرام کے تحت گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور مؤثر نکاسی آب کا نظام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔