بہاولپور

پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان کے اسپتالوں کے برن یونٹس کے لیے فنڈز جاری

لاہور، یورپ ٹوڈے: محکمہ خزانہ پنجاب نے بہاولپور وکٹوریا اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں برن یونٹس کے منصوبوں کے لیے 250 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ فنڈز کا استعمال برن یونٹس کے لیے جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری پر کیا جائے گا۔ نئے برن یونٹس فعال ہونے کے بعد نہ صرف بہاولپور اور رحیم یار خان بلکہ اطراف کے اضلاع کے مریض بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

ان برن یونٹس میں ایمرجنسی علاج اور خصوصی نگہداشت کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے خطے میں طبی خدمات کی معیار میں بہتری آئے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز Previous post پاکستان کے پاس آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا سنہری موقع
فتنۃ الہندوستان Next post بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 حملے ناکام، 67 دہشتگرد ہلاک