پنجاب

پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل، راؤ عبدالکریم نئے آئی جی مقرر

Read Time:41 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: حکومت نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر کے اُن کی جگہ راؤ عبدالکریم کو تعینات کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے لیے مختلف نام زیر غور تھے جن میں خیبر پختونخوا کے آئی جی ذوالفقار حمید، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال شامل تھے۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق میں بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور 24 جنوری 2023ء کو پنجاب آئی جی کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اور انہوں نے اس عہدے پر 3 سال سے زائد کا عرصہ گزارا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
انڈونیشیا Previous post انڈونیشیا کو ایشین باکسنگ انڈر 19 اور انڈر 23 چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
بلوچستان Next post بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، گزشتہ تین دنوں میں 177 سے زائد دہشت گرد ہلاک