اسموگ

پنجاب میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور، یورپ ٹوڈے: اسموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ تعلیمی ادارے 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، بارہویں جماعت اور اے لیولز تک 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔ تاہم، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

اس کے علاوہ، محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ٹیم Previous post پاکستان ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کراچی میں اختتام پذیر
وزیر خارجہ Next post روس کے وزیر خارجہ کا قازقستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے آستانہ دورہ