اسموگ

پنجاب میں اسموگ اور دھند کے باعث موٹرویز کی بندش، عوام کو احتیاط کی ہدایت

Read Time:36 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: پنجاب آج بھی اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں رہا، جس کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔

ترجمان ٹریفک اور موٹروے پولیس کے مطابق، اسموگ اور دھند کے سبب حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک، اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے روڈ یوزرز سے درخواست کی ہے کہ وہ اسموگ اور دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں تاکہ سفر محفوظ رہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
روسی صدر ولادیمیر پوتن Previous post روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلر اولاف شولتز کے درمیان تقریباً دو سال بعد پہلی ٹیلی فونک بات چیت
انڈونیشیا Next post انڈونیشیا اور ویتنام کے درمیان خصوصی اقتصادی زونز (EEZ) معاہدے کی توثیق کے لیے عزم کا اظہار