راول ڈیم

حالیہ بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیم کے اسپل ویز آج صبح ساڑھے 8 بجے کھول دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1751.50 فٹ تک پہنچ گئی تھی، جس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور امدادی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔

مزید برآں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات بھی جاری ہیں۔ سید پور ولیج اور چٹھہ بختاور سمیت مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 16 پر اطلاع دیں۔

علاوہ ازیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (اے ڈی سی جی) صاحبزادہ یوسف نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا۔

ملائیشیا Previous post اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ماہ کی تقریبات اور “کیبار جالور گمیلاںگ 2025” کا آغاز
ازبکستان Next post ازبکستان کے صدر کا پاکستان میں سیلابی تباہی پر اظہارِ تعزیت