روس کے ڈپٹی وزیراعظم

روس کے ڈپٹی وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

Read Time:40 Second

اسلام آباد، ،یورپ ٹوڈے: روس کے ڈپٹی وزیراعظم آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر اہم بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

باضابطہ مذاکرات وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کے درمیان ہوں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس دورے کو پاکستان اور روس کے درمیان معاشی تعلقات کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ترکمانستان کے صدر Previous post ترکمانستان کے صدر کا افغانستان کو پرامن اور اقتصادی شراکت دار بنانے پر زور
لبنان Next post لبنان میں پیجرز دھماکوں پر امریکا کا ردعمل، اسرائیل اور حزب اللہ تنازع کے سفارتی حل پر زور