روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج کی تنبیہ
ماسکو، یورپ ٹوڈے: روس نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس واقعے کے لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوں گے۔
ہفتے کو جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کو ایک اور سیاسی قتل قرار دیا، جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی سے خطے میں تشدد کی ایک نئی لہر پیدا ہوگی، اور عالمی برادری کو پورے خطے کو مکمل جنگ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز بیروت میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت ہوئی تھی۔