
سرگودھا: مسیحی برادری کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، نعرۂ “پاک فوج زندہ باد” سے گونج اٹھا شہر
سرگودھا، یورپ ٹوڈے: پاک فوج سے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مسیحی برادری کی طرف ریلی نوری گیٹ بستی سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے کی، بستی نوری گیٹ سے نکالی گئی جو نوری گیٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں اقلیت برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاءنے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے، اس موقع پر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کونسلر شہزاد اکبر مانی، چوہدری عارف، ملک تارج، رانا پھول، نذیر ڈوگر، فاروق مغل، پرویز چھالی و دیگر نے خطاب کیا۔ مسیح برادری کا ملکی دفاع میں نمایاں کردار ہے، اور ہم مسیح برادری کو کسی پلیٹ فارم پر نہیں بھولیں گے، یہ ہمارے ساتھ ہے، ملک کے دفاع کیلئے ہمہ تن کوشاں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر بھارت کو دندان شکن شکست دی، جس سے دشمن پر واضح ہو گیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں، اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، پاک فوج نے جس جرات اور دانشمندی سے دشمن کا مقابلہ کیا وہ قابل فخر ہے، ہم دوست ممالک کے مشکور ہیں جو کڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔