شنگھائی تعاون کونسل

ایوان صدر میں شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کا خیرمقدم

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ایوان صدر میں تین بڑوں کی بیٹھک میں شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کا خیرمقدم کیا گیا۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم، اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملکی ترقی کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، جہاں سیاسی اور عسکری قیادت نے ایک بار پھر ملکی ترقی کے لیے کوششیں بڑھانے کا عزم کیا۔

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا۔ یہ ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

وفاقی وزیر خزانہ Previous post وفاقی وزیر خزانہ کا نان فائلرز کے معاملے پر مؤقف
الیگزینڈر لوکاشینکا Next post بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکا کا الیکشن مہم کے حوالے سے اعتماد کا اظہار