کینیڈا

کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 25 زخمی

اوٹاوا،یورپ ٹوڈے: کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے بعد حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ایک ہائی اسکول سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک رہائشی مکان سے مزید 2 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات اور پس منظر جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

انصاف Previous post وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان–کویت معاشی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور
ذمہ داری Next post ریاستی اختیار اور انتظامی ذمہ داری