اسموگ

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ؛ لاہور دوسرا، فیصل آباد پاکستان کا سب سے آلودہ شہر قرار

لاہور، یورپ ٹوڈے: پنجاب بھر میں اسموگ نے ایک بار پھر خطرناک حد تک شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔

عالمی سطح پر فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 293 تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

کراچی بھی آلودگی کی اس لہر سے متاثر ہو رہا ہے، جہاں AQI 180 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہر میں بھی شدید اسموگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر فیصل آباد نے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر بن کر سامنے آیا ہے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 628 کی خطرناک ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔

گوجرانوالہ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 586 ریکارڈ کیا گیا—جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں شہری ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے تاکہ لوگوں کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔

حیبرون Previous post اسرائیلی فورسز کا حیبرون میں کرفیو، ابراہیمی مسجد مسلمانوں کے لیے بند؛ آبادکاروں کی یہودی تعطیلات کے پیشِ نظر سخت پابندیاں
پراگ Next post قومی ٹیکنیکل میوزیم پراگ میں دنیا کی طویل ترین موٹر سائیکل ’’چیکئے–بوہمرلینڈ‘‘ کی صدی تقریبات کا آغاز