اسپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب، 23ویں اجلاس کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی قائدین کا ایک مشاورتی اجلاس 12 جنوری کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جس میں قومی اسمبلی کے 23ویں اجلاس کے لیے حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی قائدین آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے اہم امور پر غور و خوض کریں گے۔ اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

آذربائیجان Previous post آذربائیجان نے باضابطہ طور پر ایکسپو 2027 یوکوهاما میں شرکت کی تصدیق کر دی
ترکمانستان Next post ترکمانستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال