آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاک فضائیہ کا شاندار فضائی مظاہرہ

کراچی، یورپ ٹوڈے: پاکستانی قوم کے فخر اور غیر متزلزل عزم کی بہترین عکاسی کرتے ہوئے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاک فضائیہ نے ایک شاندار فضائی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے آسمان کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگتے ہوئے قوم کو دلکش انداز میں سلامی پیش کی۔

شیردلز کی ٹیم نے اسپرٹ پاس اور شاہین بریک مینیوور کے ذریعے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ مزید براں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری اور ایف-16 فائٹنگ فالکنز نے اپنے فضائی مظاہرے سے تماشائیوں کے دل موہ لیئے۔ جے ایف-17 تھنڈر طیاروں، جو پاکستانی مہارت کی علامت ہیں اور مختلف بین الاقوامی مشقوں میں اپنی جنگی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، کی اس فضائی مظاہرے میں شمولیت خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی متعدد دوست ممالک کی فضائی افواج میں شمولیت اسکی حربی صلاحیتوں کے اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر پاک فضائیہ کا یہ فضائی مظاہرہ اس امر کا غماز ہے کہ پاک فضائیہ ہر محاز پر قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سفیر ڈاکٹر جمال نے صدر تاجکستان کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں Previous post سفیر ڈاکٹر جمال نے صدر تاجکستان کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور ضابطوں کی زیادتی کے خلاف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے Next post ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور ضابطوں کی زیادتی کے خلاف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے