شہباز شریف

کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، وزیراعظم شہباز شریف کا سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز کوئٹہ میں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو سیکیورٹی اداروں کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی کے تین اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔

انڈونیشیا Previous post انڈونیشیا میں کوآپریٹو امور کے لیے کال سینٹر کا افتتاح، عوامی شکایات کے فوری ازالے کی سہولت فراہم