
حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تنقیدی اجلاس، سفرنامہ اور غزل پیش
راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: مورخہ 28 دسمبر کی شام حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کے زیرِ اہتمام، پنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے ایک ادبی و تنقیدی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب ڈاکٹر وحید احمد نے کی، جبکہ سعید اختر ملک نے اپنا سفرنامہ اور وقاص عزیز نے غزل پیش کی۔
اجلاس کی نظامت اور میزبانی کے فرائض حلقہ اربابِ ذوق کے سیکرٹری احمد رضا راجا نے انجام دیے۔ اس موقع پر امریکہ سے تشریف لائی ہوئی معروف گلوکارہ عمارہ نواز خان اور سکردو سے آئے ہوئے شاعر افضل روش مہمانانِ خصوصی تھے۔
اجلاس میں ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر وحید احمد، سعید اختر ملک، فریدہ حفیظ، محمودہ غازیہ، جہانگیر عمران، فرحین خالد، ابصار فاطمہ، رابعہ خان، پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ، شاہدہ عرفی، نویدہ مقبول بھٹی، عمارہ نواز خان، فراز امتیاز، شہلان نصیب، سید مظہر مسعود، پروفیسر طارق جاوید مہدی، محمد احسان، فاطمہ عثمان، رخسانہ سحر، بینا بنگش، سجاد گل بیسالوی، محمد عرفان، خرم درویش، ایم آصف، قاسم مہر، ولید مہر، افضل روش، محمد سعید اللہ، ناصر علی ناصر، سردار شجاعت علی مغل، وقاص عزیز اور سیکرٹری حلقہ احمد رضا راجا شامل تھے۔
اجلاس کے دوران پیش کیے گئے ادبی کاموں پر سنجیدہ اور بامعنی گفتگو ہوئی۔