احسن اقبال

طارق رحمان کی حلف برداری: وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Read Time:51 Second

اسلام آباد،یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرونِ ملک مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ تاہم وزیراعظم جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے اور نومنتخب وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کریں گے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ شفیق الرحمان نے طارق رحمان کو بطور وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ طارق رحمان سے ملاقات قومی سیاسی سفر میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملات پر حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا، جبکہ ایک مضبوط اور اصولی اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں حکومت عوامی مفاد میں اقدامات کرے گی وہاں مکمل حمایت فراہم کی جائے گی، تاہم اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ملکیت Previous post مقبوضہ مغربی کنارے کو سرکاری ملکیت میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی کوششوں کی مذمت
زرداری Next post اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر، عوامی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے: صدر آصف علی زرداری