چائے کی پتی

چائے کی پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، کم از کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چائے کی پتی کی درآمد اور سپلائی کے لیے کم از کم پرچون قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت، چائے کی پتی کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس اسی مقرر کردہ قیمت کے مطابق وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر چائے کی پتی کو فیڈرل بورڈ کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ پر درآمد یا سپلائی کیا جائے تو اس زائد قیمت پر بھی سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چائے کی پتی کی کم از کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کرنے سے مارکیٹ میں چائے کی پتی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، جس سے عام صارفین کو مزید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس فیصلے کے بعد مارکیٹ میں چائے کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جو کہ صارفین کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔

ظہیر عباس Previous post ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن مقرر، اراکین کی تعداد 13 ہوگئی
قازقستان Next post قازقستان نے “نیو نومیڈ ویزا” متعارف کروا دیا، غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئی سہولت