
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام اہل قلم کے دوسرے بین الصوبائی اقامتی منصوبے کا افتتاحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ۱۶ جنوری ۲۰۲۶ء: اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام اہل قلم کے دوسرے بین الصوبائی اقامتی منصوبے کا افتتاحی اجلاس ۱۶ جنوری ۲۰۲۶ء کو صبح ساڑھے دس بجے شیخ ایاز کانفرنس ہال میں ایک پر وقار تقریب کی صورت میں ہوا۔
اس اجلاس کی صدارت جناب افتخار عارف نے کی جب کہ مہمانان خصوصی وقافی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب اورنگزیب کھچی اور مہمان اعزاز وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن جناب اسد رحمان گیلانی تھے۔صدر نشین اکادمی پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف نے اقامتی منصوبے کے شرکا اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، اقامتی منصوبے کے اغراض و مقاصد اور اس کی افادیت پرروشنی ڈالی اور اکادمی کے قیام،سرگرمیوں اور منصوبوں کا تعارف بھی پیش کیا جب کہ کلیدی خطبہ معروف ادیب، فکشن نگار اور دانش ور جناب حفیظ خان صاحب نے پیش کیا۔اجلاس کی نظامت کے فرائض جناب محبوب ظفر صاحب نے انجام دیے۔