
کوئٹہ سے دیگر علاقوں کے لیے ٹرین سروسز دہشت گرد حملے کے بعد معطل
کوئٹہ، یورپ ٹوڈے: پاکستان کے شہر کوئٹہ سے دیگر علاقوں کے لیے ٹرین سروسز دہشت گردوں کے حملے کے بعد معطل کر دی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق، آج کوئٹہ سے کسی بھی ٹرین کی روانگی نہیں ہوگی جب تک کہ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بن گئے تھے۔
اب تک 27 دہشت گردوں کو آپریشن کے دوران ہلاک کر لیا گیا ہے، جبکہ 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس جو صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنی۔ حملے میں ٹرین کے ڈرائیور کو شدید زخم آئے، جو بعد ازاں دم توڑ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس میں خود کش بمبار خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بمبار خواتین اور بچوں کو تین مختلف مقامات پر یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔
خواتین اور بچوں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔