پاکستان اور سری لنکا

سہ ملکی سیریز کا فائنل آج؛ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹائٹل کی فیصلہ کن جنگ

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: سہ ملکی کرکٹ سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے کیا جائے گا۔

سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد سہ ملکی سیریز میں بھی ابتدائی میچز میں پاکستان اور زمبابوے سے ہار گئی تھی۔ تاہم ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنے اگلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔

فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

سمندری لاجسٹکس Previous post مہارانی فری پورٹ سے 45 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سمندری لاجسٹکس میں مسابقت بڑھے گی: انور ابراہیم
ترکمانستان Next post ترکمانستان میں نئے سال کی تقریبات کی بھرپور تیاریاں جاری