نیتن یاہو

قطر پر حملہ نیتن یاہو کا فیصلہ تھا، میرا نہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو امریکا اور نہ ہی اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سینیٹر مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے قطر کو ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر امریکا کے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ حماس نے غزہ کے عوام کی مشکلات اور بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کو ’’ریاستی دہشت گردی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ دوحا میں اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ قطر اسرائیلی جارحیت کے جواب کے تمام اختیارات پر غور کرے گا۔

اے ایف سی Previous post ایران سے شکست کے باوجود متحدہ عرب امارات کی ٹیم اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر گئی
اسرائیلی Next post اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، محض مذمت نہیں بھرپور ردعمل دیں گے: قطری وزیراعظم