برطانوی وزارتِ ٹرانسپورٹ

برطانوی وزارتِ ٹرانسپورٹ: پاکستانی ایئرلائنز بدستور ایئر سیفٹی لسٹ میں شامل

لندن، یورپ ٹوڈے: برطانوی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز تاحال ایئر سیفٹی لسٹ میں شامل رہیں گی، اور ان پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات درکار ہیں۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستانی حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے، تاہم کسی بھی ایئرلائن کو پابندی سے نکالنے کے لیے سخت حفاظتی معیارات پر عمل درآمد ضروری ہے۔

پاکستانی حکومتی ذرائع کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ ایئر سیفٹی آڈٹ کے بعد 20 مارچ کو فیصلہ سنایا جانا تھا، تاہم اسے 25 مارچ تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ قومی ایئرلائن کے ایک طیارے کا ٹائر گرنے کا واقعہ اس تاخیر کی وجہ بنا۔ اس معاملے پر عالمی ایئر سیفٹی ادارے اور ایئربس کمپنی تحقیقات کر رہے ہیں، اور ان کے مکمل ہونے تک مزید فیصلے مؤخر رہنے کا امکان ہے۔

کیریل گیراسیمینکو Previous post قازق صدر نے کیریل گیراسیمینکو کو قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی
سیپ بلیٹر اور مشیل پلاٹینی Next post سیپ بلیٹر اور مشیل پلاٹینی کرپشن الزامات سے بری