
پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اولان باتر، ،یورپ ٹوڈے: پاکستان کے اسجد اقبال نے منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے سنسنی خیز مقابلے میں چین کے گاؤ یانگ کو 3-4 سے شکست دی۔
اسجد اقبال کی کامیابی کا اسکور 0-76، 64-25، 135-0، 34-81، 64-65، 69-50 اور 50-69 رہا، جس کے بعد وہ سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو سے مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب، پاکستان کے اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں ایران کے علی گراگزولو سے 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ان کا سفر ٹورنامنٹ میں اختتام پذیر ہوا۔
One thought on “پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے”
Comments are closed.