امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بیان

واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہچنے تھے۔

جے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔

وسطی ایشیائی ممالک Previous post برسلز میں وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں کی بین الاقوامی فوجی کھیلوں کی کونسل کے سکریٹری جنرل سے ملاقات
اسموگ Next post لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش کا فیصلہ