میزائل پروگرام

ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کا پاکستان کے میزائل پروگرام اور عمران خان کی رہائی پر بیان

Read Time:1 Minute, 7 Second

نیویارک، یورپ ٹوڈے: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے انکشاف کیا ہے کہ نامزد وزیر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

رچرڈ گرینل نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی، جہاں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک کے ساتھ معاملات مختلف طریقے سے کیے جاتے ہیں۔

پاکستان کی سابق حکومت کے بارے میں سوال پر رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں اُس وقت کی پاکستانی حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات قائم تھے۔

عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قید سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں خاندانی وراثت کے بغیر آئے تھے۔ رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر بھی وہی الزامات عائد کیے گئے ہیں جو ٹرمپ پر لگائے گئے تھے۔

امریکی وزارت خارجہ کے موجودہ ترجمان میتھیو ملر کی میڈیا گفتگو کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے رچرڈ گرینل نے زور دیا کہ اصل مسئلہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کی رہائی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کی چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
جاپان Previous post چین اور جاپان کے تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں: چینی وزیرِاعظم لی چیانگ
بیلاروس اور چین Next post بیلاروس اور چین کے سیاسی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے مشاورت