ارینا سابالنکا

ارینا سابالنکا نے یو ایس اوپن میں کامیابی حاصل کر لی، جیسیکا پیگولا کو شکست

نیویارک، یورپ ٹوڈے: ارینا سابالنکا نے امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو سات پانچ، سات پانچ سے شکست دے کر یو ایس اوپن گرینڈ سلام کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ ارینا سابالنکا کی پہلی یو ایس اوپن فتح ہے اور ان کا تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں سال آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہے۔

مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل Previous post پاکستان نے پانچویں بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی
رجب طیب اردوان Next post ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعاون پر زور