پنجاب

پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ، ستھرا پنجاب پروگرام پر عالمی بینک کی دلچسپی

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبہ بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں نے ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اجلاس میں ای انوائسنگ اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ کے نظام پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، تاہم چند اضلاع میں صفائی سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح ہدایت دی کہ جو کنٹریکٹر درست کام نہیں کر رہا، اسے معاہدے سے خارج کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات کے مطابق کارکردگی کو بہتر بنانا ناگزیر ہے، اور ہدایت دی کہ سیف سٹی کیمروں کو صفائی کی صورتحال کی نگرانی کے لیے استعمال میں لایا جائے تاکہ شفاف اور مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔

اسحاق Previous post پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، انہیں چین کے تناظر میں نہ دیکھا جائے: اسحاق ڈار
اردوان Next post صدر اردوان اور صدر میکرون کے درمیان غزہ کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ