
راولپنڈی میں حلقۂ اربابِ ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد
راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: راولپنڈی میں حلقۂ اربابِ ذوق (راولپنڈی) کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے یکم فروری کی شام منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف ادیب جہانگیر عمران نے کی۔
اجلاس میں مظہر شہزاد خان نے اپنا ادبی “خاکہ” جبکہ پروفیسر طارق جاوید مہدی نے افسانہ “زندگی” تنقید کے لیے پیش کیا، جن پر شرکائے محفل نے سنجیدہ اور معیاری ادبی گفتگو کی۔
اجلاس میں جہانگیر عمران، مظہر شہزاد خان، پروفیسر طارق جاوید مہدی، حمید قیصر، شفیق ساحل، ناطق، سعید راجہ، راحت احمد خان، طارق محمود، محمد ظاہر شاہ ظاہر، محمد جمیل مغل، ڈاکٹر باقر وسیم قاضی، عامر ڈھڈی، محمد مرسلین، شہلان نصیب، فراز امتیاز، محمد حسان، محمد مزمل عارض، محمد زوہیب حسن، وقاص عزیز، قاسم مہر، ناصر علی ناصر، زیست جی، فیصل عرفان، سید علی کاظمی، سید مظہر مسعود، محمد ظہیر الدین نیازی اور اتفاق بٹ (جوائنٹ سیکرٹری) سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر سابق سیکرٹری حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی قاضی عارف حسین (ایڈووکیٹ) کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ اس موقع پر قاضی عارف حسین، ڈاکٹر اعتبار ساجد اور حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کے رکن ازور لون کی ہمشیرہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔