متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کراچی کی تاریخی عمارتوں اور آرٹس فیسٹیول کا دورہ

متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کراچی کی تاریخی عمارتوں اور آرٹس فیسٹیول کا دورہ

کراچی، یورپ ٹوڈے: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمراہ کراچی میں موجود تاریخی عمارتوں اور آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ نے اماراتی سفیر اور قونصل جنرل کو سندھ آرکائیو ڈپارٹمنٹ کی سیر کرائی، جہاں دونوں معززین نے کئی سو سال پرانے تاریخی ورثے کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں، موہٹہ پیلس کا دورہ بھی کیا گیا جہاں سندھ کی قدیم ثقافت اور تاریخ کو سراہا گیا۔

دورے کے دوران اماراتی سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی آرٹس کونسل میں جاری آرٹس فیسٹیول میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سفیر حمد عبید الزابی نے کہا کہ انہیں پاکستانی فنکاروں کے فن پارے دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور آرٹ کو ایک “گلوبل زبان” قرار دیا۔

سفیر الزابی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستانی فنکار دبئی آرٹ فیسٹیول میں بھی شرکت کر چکے ہیں اور ان کے فن کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

آخر میں، سفیر نے وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے اقدامات کی تعریف کی۔

انگلینڈ Previous post انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، اولی پوپ کپتان مقرر
آر ایس ایس یو Next post روسی اسٹیٹ سوشل یونیورسٹی (آر ایس ایس یو) نے بے اولاد شہریوں پر ٹیکس کے حوالے سے ایک مسودہ تیار کیا ہے