آذربائیجان

زنگی زور ٹرِپ معاہدہ عالمی ٹرانسپورٹ کا اہم جزو بنے گا: صدر آذربائیجان

باکو، یورپ ٹوڈے: آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے امریکا کے دورے کے دوران امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں حالیہ پیش رفت کو امن کی جانب ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “آج ہم نے امن کی طرف آخری قدم اٹھا لیا ہے۔”

صدر علیئیف نے واضح کیا کہ “زنگی زور ٹرِپ” راہداری کا معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ ایک نیا رابطہ منصوبہ ہے جو بین الاقوامی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا اہم حصہ بنے گا۔

انہوں نے اس معاہدے کی کامیابی میں کردار پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روس کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدر علیئیف نے دسمبر 2024 میں آذربائیجان ایئرلائنز کی پرواز 8243 کے مار گرائے جانے کے واقعے کو دانستہ حملہ قرار دینے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کو تسلیم کیا جائے، ملزمان کو سزا دی جائے اور متاثرین و ایئرلائن کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

ازبکستان Previous post ازبکستان–فرانس تعلقات نئی بلندیوں پر، سفیر بوشے کو اعلیٰ اعزاز
ٹیکنالوجی Next post وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا ٹیکنالوجی پارک منصوبے پر کام کی سست رفتاری پر اظہارِ برہمی