زرداری

صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے نجی دورے پر روانہ ہوگئے۔ وہ 13 مارچ سے 15 مارچ تک تین روزہ رخصت پر ہوں گے۔

صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے اور وہ 15 مارچ کو وطن واپس آئیں گے۔

ویتنام اور امریکہ کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق Previous post ویتنام اور امریکہ کے درمیان جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق
آئی ایم ایف Next post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی فریم ورک میں نظر ثانی پر اتفاق