
خیبر پختونخوا سیلاب میں جانی نقصان پر روس کا اظہارِ افسوس
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط میں خیبر پختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
روسی صدر نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔