حالتِ بے سروسامانی نہیں جاتی ہے

Read Time:23 Second

حالتِ بے سروسامانی نہیں جاتی ہے
اس بھرے دشت کی ویرانی نہیں جاتی ہے

شامِ افسوس نکلتے ہوئے پہلو سے ترے
کیا ہوا تھا کہ پشیمانی نہیں جاتی ہے

جن کو جلنا ہے سرِ راہِ محبت ہر دم
ان چراغوں کی نگہبانی نہیں جاتی ہے

کیسے منظر ہیں جو لپٹے ہیں مری آنکھوں سے
روبرو کیا ہے کہ حیرانی نہیں جاتی ہے

مسئلہ یہ ہے کہ خود سر ہوں بلا کا ناصر
کوئی بھی بات غلط مانی نہیں جاتی ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Previous post منقبت در شان حضرت علی کرم اللہ وجہہ
ڈالر Next post عالمی مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی، ڈالر کی بالادستی کو سنگین چیلنجز کا سامنا