ٹی ٹوئنٹی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، گروپ 2 سے نیوزی لینڈ کی کوالیفکیشن

پالے کیلے،یورپ ٹوڈے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 سے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پالے کیلے میں کھیلے گئے سپر ایٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ وہ سری لنکا کو 147 رنز تک محدود رکھتی، تاہم پاکستانی باؤلرز مطلوبہ ہدف کے اندر حریف ٹیم کو روکنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی ناکامی کے ساتھ ہی گروپ کی صورتحال واضح ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان کے خلاف اس کا میچ بارش سے متاثر ہوا۔ تاہم سری لنکا کے خلاف بڑی کامیابی نے کیوی ٹیم کا رن ریٹ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جو بالآخر سیمی فائنل تک رسائی کا سبب بنا۔

دوسری جانب پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

غضب للحق Previous post آپریشن غضب للحق: 331 شدت پسند ہلاک، متعدد افغان عسکری تنصیبات تباہ — حکومتی و عسکری قیادت کا دوٹوک مؤقف
ایران Next post ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای شہید ہوگئے