
صدرِ مملکت کی منظوری، نہال ہاشمی گورنر سندھ تعینات
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری کی منظوری دی۔
صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ نہال ہاشمی کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ مختلف سیاسی و پارلیمانی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔