جنوبی افریقی ویمنز ٹیم

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی

ملتان، یورپ ٹوڈے: جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ملتان میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 37، منیبہ علی 33، اور کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کپتان وولوارٹ نے 45، اینیکے بوش نے 46، اور ڈرکسن نے 44 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

شمالی اور جنوبی وزیرستان Previous post شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 12 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
ترکمانستان Next post ترکمانستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال