
حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا تنقیدی اجلاس، انتخابی مرحلہ مکمل، وقاص عزیز کامیاب
راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: حلقۂ ارباب ِ ذوق ( راولپنڈی ) کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس کی جناب محمد اظہار الحق کی صدارت میں پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے مورخہ 12 ، اپریل 2026 بروز اتوار انعقاد پذیر ہوا ۔ جو الیکشن برائے سیکرٹری سال 2026/27 کے حوالہ سے بھی اہم ثابت ہوا ۔
اس اجلاس کے پہلے دور میں شعیب خالق نے افسانہ “ “ اور وقاص عزیز نے اردو غزل تنقید کے لئے پیش کی ۔
دوسرے دور میں الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن کمشنر نے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 12 ، اپریل ہی دے رکھی تبھی ، کاغذات جمع کرانے کا وقت شام 00 : 7 بجے تک تھا ۔ مقررہ وقت تک دو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے مگر ایک امید وار کے کاغذات کو نامکمل ہونے کے باعث الیکشن کمشنر نے مسترد کر دیا ، جسکے بعد وقاعزیز ہی واحد امید وار رہ گئے ، لہذا اُسی وقت وقاص عزیز کے بِلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہونے کا بھی اعلان کر دیا گیا ، کیونکہ اب کاغذات جمع کرانے کا وقت بھی ختم ہو چکا تھا اور امیدوار بھی ایک وقاص عزیز ہی تھے ۔
اس اجلاس میں جن احباب نے شرکت کی ، اُن میں اظہار الحق ، امداد آکاش ، شعیب خالق ، حمید قیصر ، جہانگیر عمران ، علی اصغر ثمر ، شفیق ساحل ، محمد بشیر رانجھا ، ڈاکٹر باقر وسیم ، ڈاکٹر ارشد معراج ، امتیاز قریشی ، ارشد ملک ، احمدرضاراجا ، خرم خرام صدیقی ، پروفیسر شاہد حنیف ، نذر حسین ناز ، وقاص عزیز ، اتفاق بٹ ، رابعہ خان ، رخسانہ سحر ، راشدہ ماہین ملک ، نویدہ مقبول بھٹی ، رابعہ خان ، محمد صداقت علی طاہر ، پروفیسر خالد جیلانی ، شہلان نصیب ، فراز امتیاز ، عارف علوی ، عامر حسین شاہ ، ناصر علی ناصر ، ارشد جورج ، محمد نوید ناصر ، وہاب مہر ، اورنگزیب ، آصف نواز ( عبوری سیکرٹری ) ، محمد علی نیاز ( جوائینٹ سیکرٹری ) اور دیگر کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔
الیکشن کمشنر کی جانب سے نومنتخب سیکرٹری کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی عبوری انتظامیہ اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہو گئی ، آصف نواز اور علی نیاز عبوری سیکرٹری و جوائینٹ سیکرٹری کے فرائض نبھا رہے تھے ، محمد بشیر رانجھا الیکشن کمشنر جبکہ جہانگیر عمران ، سعید راجہ اور احمد رضا راجا عبوری انتظامیہ کے معاونین کے طور پر کام کر رہے تھے ۔
حلقۂ ارباب ِ ذوق راولپنڈی میں 19 ، اپریل 2026 سے نئے سال ( سیزن 2026/27 ) کا آغاز ہو گا ۔ جس کا اہتمام نو منتخب سیکرٹری وقاص عزیز اور انکی انتظامیہ کرے گی ۔