راولپنڈی

حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کا تنقیدی اجلاس، انتخابی مرحلہ مکمل، وقاص عزیز کامیاب

Read Time:1 Minute, 55 Second

راولپنڈی، یورپ ٹوڈے: حلقۂ ارباب ِ ذوق ( راولپنڈی ) کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس کی جناب محمد اظہار الحق کی صدارت میں پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے مورخہ 12 ، اپریل 2026 بروز اتوار انعقاد پذیر ہوا ۔ جو الیکشن برائے سیکرٹری سال 2026/27 کے حوالہ سے بھی اہم ثابت ہوا ۔
اس اجلاس کے پہلے دور میں شعیب خالق نے افسانہ “ “ اور وقاص عزیز نے اردو غزل تنقید کے لئے پیش کی ۔

دوسرے دور میں الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن کمشنر نے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 12 ، اپریل ہی دے رکھی تبھی ، کاغذات جمع کرانے کا وقت شام 00 : 7 بجے تک تھا ۔ مقررہ وقت تک دو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے مگر ایک امید وار کے کاغذات کو نامکمل ہونے کے باعث الیکشن کمشنر نے مسترد کر دیا ، جسکے بعد وقاعزیز ہی واحد امید وار رہ گئے ، لہذا اُسی وقت وقاص عزیز کے بِلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہونے کا بھی اعلان کر دیا گیا ، کیونکہ اب کاغذات جمع کرانے کا وقت بھی ختم ہو چکا تھا اور امیدوار بھی ایک وقاص عزیز ہی تھے ۔

اس اجلاس میں جن احباب نے شرکت کی ، اُن میں اظہار الحق ، امداد آکاش ، شعیب خالق ، حمید قیصر ، جہانگیر عمران ، علی اصغر ثمر ، شفیق ساحل ، محمد بشیر رانجھا ، ڈاکٹر باقر وسیم ، ڈاکٹر ارشد معراج ، امتیاز قریشی ، ارشد ملک ، احمدرضاراجا ، خرم خرام صدیقی ، پروفیسر شاہد حنیف ، نذر حسین ناز ، وقاص عزیز ، اتفاق بٹ ، رابعہ خان ، رخسانہ سحر ، راشدہ ماہین ملک ، نویدہ مقبول بھٹی ، رابعہ خان ، محمد صداقت علی طاہر ، پروفیسر خالد جیلانی ، شہلان نصیب ، فراز امتیاز ، عارف علوی ، عامر حسین شاہ ، ناصر علی ناصر ، ارشد جورج ، محمد نوید ناصر ، وہاب مہر ، اورنگزیب ، آصف نواز ( عبوری سیکرٹری ) ، محمد علی نیاز ( جوائینٹ سیکرٹری ) اور دیگر کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔

الیکشن کمشنر کی جانب سے نومنتخب سیکرٹری کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی عبوری انتظامیہ اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہو گئی ، آصف نواز اور علی نیاز عبوری سیکرٹری و جوائینٹ سیکرٹری کے فرائض نبھا رہے تھے ، محمد بشیر رانجھا الیکشن کمشنر جبکہ جہانگیر عمران ، سعید راجہ اور احمد رضا راجا عبوری انتظامیہ کے معاونین کے طور پر کام کر رہے تھے ۔
حلقۂ ارباب ِ ذوق راولپنڈی میں 19 ، اپریل 2026 سے نئے سال ( سیزن 2026/27 ) کا آغاز ہو گا ۔ جس کا اہتمام نو منتخب سیکرٹری وقاص عزیز اور انکی انتظامیہ کرے گی ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post پاکستان میں امریکہ–ایران کے تاریخی براہِ راست مذاکرات، وزیرِاعظم شہباز شریف نے سفارتی سنگِ میل قرار دے دیا
ویتنام Next post ویتنام اور جاپان کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق، توانائی کے تحفظ سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے پر زور