الیکٹرک وہیکلز

الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت

Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے فروغ میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ای وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور اس اسکیم کے نفاذ کو مزید تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے یہ ہدایات اپنی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں جاری کیں، جس میں ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس سے تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک ایندھن کی بچت متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی تیاری کیلئے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، مقامی پیداوار بڑھانے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے استعمال کو عام کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا–ایران مذاکرات بچانے کیلئے متحرک Previous post فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا–ایران مذاکرات بچانے کیلئے متحرک
مریم نواز Next post وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈاکٹر حسنات خان سے ملاقات، پنجاب کو میڈیکل ٹورازم کا عالمی مرکز بنانے کا عزم