شہباز شریف

توانائی اصلاحات تیز کرنے کا فیصلہ: وزیراعظم شہباز شریف کی لائن لاسز میں کمی اور ڈیجیٹل سہولیات بڑھانے کی ہدایت

Read Time:1 Minute, 21 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیرِاعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

لاہور میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم کو گھریلو صارفین اور صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی کھپت سے متعلق مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں بجلی کی دستیابی، ترسیل اور صارفین کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جائے۔

انہوں نے بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل سہولیات کو مزید وسعت دی جائے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعتی شعبے کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
مارکۂ حق Previous post آئی ایس پی آر کا مارکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی نغمہ ”ہم چھائے طوفان آندھیوں کی طرح“ جاری