زرداری

صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Read Time:1 Minute, 33 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ہے۔

ایوانِ صدر میڈیا وِنگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی، جن کے نتیجے میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور ادارے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، اور “فتنہ الہندوستان” اور اس کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ادھر وزیراعظم آفس میڈیا وِنگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جنہوں نے ملک کے امن و استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں پوری قوم کے اجتماعی عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی آپریشنز جاری رہیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
اٹلی Previous post اٹلی کا پاکستان کے لیے 10 ہزار 500 ورکرز کوٹہ اور 3 ہزار 200 اسٹوڈنٹ ویزوں کا اعلان، دوطرفہ تعاون میں نمایاں پیش رفت
دوشنبے Next post دوشنبے اور ماسکو کے درمیان براہِ راست مسافر ریل سروس 21 جون سے دوبارہ شروع ہوگی