کراچی

کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، احسن اقبال

Read Time:1 Minute, 8 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے یا وفاقی کنٹرول میں دینے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے فارمولے کے تحت صوبوں کو زیادہ مالی حصہ مل رہا ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی محدود دستیابی کی وجہ سے قومی اہمیت کے حامل متعدد اسٹریٹجک اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تاہم یہ تجویز زیر غور ہے کہ پروگرام کے مستحق افراد کو مالی معاونت کی ادائیگیاں متعلقہ صوبائی حکومتیں خود کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد غربت کے خاتمے اور سماجی بہبود سے متعلق ذمہ داریاں بنیادی طور پر صوبوں کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، اس لیے صوبوں کو اس حوالے سے زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے دوبارہ واضح کیا کہ کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے یا اسے وفاق کے ماتحت لانے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سویڈن کے وزیراعظم Previous post انتخابات سے 100 دن قبل سویڈن کے وزیراعظم کا بائیں بازو کے اتحاد سے متعلق انتباہ
پاکستان کا گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد، مسئلہ کشمیر پر مؤقف کا اعادہ Next post پاکستان کا گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی بیانات کو مسترد، مسئلہ کشمیر پر مؤقف کا اعادہ