
عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان
Read Time:33 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی حکومت نے یومِ عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون کو بالترتیب 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔
عاشورہ کے ایام میں ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔