شہباز شریف

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 6 پاکستانی زخمی، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس، سعودی عرب سے یکجہتی کا اعادہ

Read Time:1 Minute, 19 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے زخمی پاکستانیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام سے قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی پر مبنی ایسے پُرتشدد اقدامات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مملکت سعودی عرب، اس کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
گورنر Previous post گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا صدارتی اعلان کا خیرمقدم، امن و استحکام کے عزم کا اظہار
زرداری Next post صدر آصف علی زرداری کی اسپین کے قومی دن پر شاہ فیلپ ششم اور عوام کو مبارکباد