سبسڈی

حکومت کا ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

Read Time:1 Minute, 24 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: حکومت نے ملک بھر میں دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم مالی و پالیسی امور کا جائزہ لیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹے کسانوں کو فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح عوامی ٹرانسپورٹ اور مال بردار (گڈز) ٹرانسپورٹ کے لیے دی جانے والی فیول سبسڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ سبسڈی چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی فراہم کی جا رہی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث اس کا فائدہ پہلے ہی صارفین تک منتقل کیا جا چکا ہے۔

قومی اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیول سبسڈی کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو 50 سے 100 روپے فی لیٹر تک سبسڈی فراہم کی جا رہی تھی۔ اسی طرح پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے کو کرایوں میں استحکام کے لیے ماہانہ 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک سبسڈی دی جاتی تھی، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل تھی۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ان تمام سبسڈیز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی نظم و نسق بہتر بنانا اور سبسڈی نظام کو ازسرنو ترتیب دینا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
آذربائیجان Previous post آذربائیجان اور ترکمانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے درجنوں معاہدوں کا تبادلہ، اعلیٰ سطحی تقریب باکو میں منعقد