نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

Read Time:1 Minute, 14 Second

نیویارک، یورپ ٹوڈے: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز، نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، عالمی امن اور باہمی دلچسپی کے مختلف بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں، اقوامِ متحدہ کی امن مشنز اور عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے دیرینہ اور گراں قدر کردار پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں ملک کی مسلسل اور مؤثر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں متعدد چیلنجز کے باوجود علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مناسب وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ امن مشنز اپنے مقاصد مؤثر انداز میں حاصل کر سکیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مستقل عزم اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں اس کی قیمتی خدمات پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
فرانس Previous post فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی