وزیرستان

صدر آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، میجر حافظ احسان الٰہی شہید کی قربانی کو سلام

Read Time:52 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور عزم کو سراہا ہے۔

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کے عزم، جرات اور مؤثر کارروائی کا واضح ثبوت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران وطن پر جان نچھاور کرنے والے میجر حافظ احسان الٰہی شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ "میجر حافظ احسان الٰہی شہید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، بہادری اور بہترین قیادت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔”

صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم کے عزم کو مزید مضبوط اور غیرمتزلزل بناتی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سکیورٹی Previous post شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید